برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
عشایئے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، شان مسعود اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ کیا تھی؟ کپتان بابراعظم نے بتادیا
تقریب کے دوران میڈیا اور شرکا کی جانب سے چیئرمین پی سی بی پر کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی ۔
تاہم محسن نقوی نے سوالات کے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں صرف ملاقات کے لیے آئے ہیں اور فی الحال کسی قسم کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔





