ایران یمیں مقامی کرنسی کی قدر میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 22 لاکھ ایرانی ریال (یا 2 لاکھ 20 ہزار تومان) سے تجاوز کر گئی ہے۔
عراقی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں محض دو روز کے اندر ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جو دو روز قبل 2 لاکھ 10 ہزار تومان پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
موجودہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 لاکھ 20 ہزار 300 تومان، یورو 2 لاکھ 55 ہزار تومان جبکہ برطانوی پاؤنڈ تقریباً 2 لاکھ 97 ہزار تومان میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے کافی ذخائر موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف ایک اور مرحلہ مکمل کرلیا، سینٹکام نے بڑا دعویٰ کردیا
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ہونے والے اس تیزی سے اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے دو ارب ڈالر تک کی رقم مارکیٹ میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔





