ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ برس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران دراصل خطے میں امن کے قیام کے لیے اسلام آباد کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ تھا، جس کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اپنے مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے، اور اس مقصد کے لیے سعودی عرب میں ایک مشترکہ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا جو سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم دورۂ ایران، عالمی میڈیا پر بھی بھرپور کوریج
ترجمان دفتر خارجہ نے نئے دفاعی ڈھانچے کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اس کے پہلے تین سال کے لیے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تینوں برادر ممالک دفاعی صنعت، جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔





