سیکیورٹی کیمروں کے بعد اب مصنوعی ذہانت کو بھی دھوکہ دینے کیلئے عجیب ترین شرٹ تیار

سیکیورٹی کیمروں کے بعد اب مصنوعی ذہانت کو بھی دھوکہ دینے کیلئے عجیب ترین شرٹ تیار

Pakistan SCO Summit 2026

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سیکیورٹی کیمرے ہر پل انسانی چہروں اور لوکیشن کو ٹریک کرتے ہیں، ایک تخلیق کار نے اس ڈیجیٹل نگرانی سے بچنے کا ایک انوکھا حل نکال لیا ہے۔

اے آئی سسٹمز کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لیے ‘ہوائی’ نامی ایک ایسی شرٹ تیار کی گئی ہے جس پر انتہائی عجیب و غریب اور بدنما رنگوں کے پیٹرنز بنے ہوئے ہیں۔

جب کوئی شخص اس شرٹ کو پہن کر کیمرے کے سامنے سے گزرتا ہے، تو کیمرے کا سافٹ ویئر اسے انسان سمجھنے کے فریب میں مبتلا ہو جاتا ہے اور الگورتھم اسے کوئی بے جان چیز یا غلط ڈیٹا تصور کر لیتا ہے۔

ظاہری اعتبار سے یہ شرٹ انتہائی بدصورت معلوم ہوتی ہے، لیکن اپنی پرائیویسی کے لیے فکر مند افراد اور ٹیکنالوجی کے شوقین طبقے کے لیے یہ اے آئی کی نظروں سے چھپنے کا ایک بہترین ہتھیار بن چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے انسانیت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی، وارننگ بھی جاری

اس انوکھے لباس کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ کس طرح محض بصری دھوکے اور ڈیزائن کی مدد سے جدید الگورتھمز اور مصنوعی ذہانت کے سیکیورٹی کیمروں کو ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top