عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں معمولی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں معمولی کمی

Pakistan SCO Summit 2026

 امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والے حملوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 43 سینٹ یعنی 0.45 فیصد کمی کے بعد 95.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 24 سینٹ یعنی 0.26 فیصد کم ہوکر 90.77 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر کے لیے پیٹرول 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 1 روپے 11 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top