سوات: تجاوزات کے خلاف آپریشن، ضلعی انتظامیہ اور معززینِ علاقہ کا مشاورتی جرگہ

Pakistan SCO Summit 2026

سوات: دریائے سوات کے کنارے بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سوات اور معززینِ علاقہ کے درمیان مشاورتی جرگہ منعقد ہوا، جس میں معاملے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

جرگے میں معززینِ علاقہ نے اراضی کی حدود، تجاوزات کی نشاندہی اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے اپنی تجاویز اور تحفظات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے علاقے کی موجودہ صورتِ حال کا مزید جائزہ لینے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ معاملے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ مروجہ قوانین، سرکاری ریکارڈ اور متعلقہ محکموں کی آراء کی روشنی میں لیا جائے گا، جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل ضروری قانونی اور انتظامی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کالام بازار میں گاڑیوں کا رش اور تجاوزات، سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد، سرکاری اراضی کے تحفظ اور دریائے سوات کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے معززینِ علاقہ اور مقامی آبادی سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ معاملے کو باہمی مشاورت، قانون کی پاسداری اور پُرامن انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ تمام متعلقہ فریقین کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top