ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی میں ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور انتظامی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں گومل ڈیٹا سینٹر اور 1LINK سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی میں گومل ڈیٹا سینٹر اور 1LINK سروس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں رجسٹرار عمران اللہ مروت، مختلف شعبہ جات کے ڈینز، کنٹرولر امتحانات، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد اعجاز خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کہا کہ مرکزی ڈیٹا سینٹر کے قیام سے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا ڈیٹا ایک مربوط اور مرکزی نظام کے تحت محفوظ کیا جا سکے گا، جبکہ معلومات تک رسائی، انتظامی امور اور فیصلہ سازی کے عمل میں بھی بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گومل یونیورسٹی میں 71 بھرتیوں و ترقیوں پر سنگین سوالات، تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر
انہوں نے 1LINK سروس کو طلبہ کے لیے اہم سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے تحت طلبہ کو فیس جمع کروانے کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ گھر بیٹھے آن لائن فیس ادا کر سکیں گے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے فیس وصولی کے نظام میں شفافیت اور مالی نگرانی مزید بہتر ہوگی۔
قائم مقام وائس چانسلر نے بتایا کہ یکم ستمبر 2026 سے گومل یونیورسٹی میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ بائیومیٹرک نظام کے ذریعے ملازمین کی حاضری میں شفافیت، وقت کی پابندی اور انتظامی نظم و ضبط کو فروغ





