سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت کا قیدیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے ٹیلی میڈیسن سروس کے قیام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سہولت کے تحت قیدیوں کو جیل سے ہی ماہر ڈاکٹرز اور اسپیشلسٹس سے آن لائن طبی مشاورت میسر آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی میڈیسن سروس کے ذریعے قیدیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی، جس سے سیکیورٹی مسائل میں بھی کمی متوقع ہے۔

منصوبے کے تحت پشاور سینٹرل جیل میں ٹیلی میڈیسن ہب قائم کیا جائے گا، جبکہ پشاور، مردان اور ہری پور جیلوں میں پائلٹ اسپوکس قائم کیے جائیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں مختلف شعبہ ہائے طب کے ماہرین قیدیوں کو طبی خدمات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جیلوں میں موجود قیدیوں کا نجی ہسپتال سے علاج بنیادی حق نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

حکام کا موقف ہے کہ یہ اقدام قیدیوں کو بروقت علاج مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں کے سیکیورٹی نظام کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top