یومِ دفاع پاکستان، 6 ستمبر 1965 کا معرکہ، پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے

Pakistan SCO Summit 2026

 پاکستان بھر میں آج یومِ دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یہ دن 6 ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کی شجاعت، بہادری اور عظیم قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

6 ستمبر 1965ء کو بھارتی افواج نے پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاک مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔ جنگ کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے جرأت اور بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں۔

یومِ دفاع کے موقع پر قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ملک بھر میں یومِ دفاع کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ شہداء کی یادگاروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

یومِ دفاع دراصل قومی اتحاد، عزم، شجاعت اور وطن سے محبت کی علامت ہے، جو نئی نسل کو ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top