6ستمبر، مسلح افواج کے شہداء، غازیوں اور اہلخانہ کو قوم کی جانب سے سلام، شہداء نے خون سے تاریخ میں شجاعت کی داستانیں رقم کیں، صدر مملکت

Pakistan SCO Summit 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر قومی تاریخ میں یادگار مقام رکھتا ہے، یہ دن آزادی اور قومی سلامتی کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یومِ دفاع قوم کے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 1965ء میں بہادر سپوتوں نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، جبکہ شہداء نے اپنے خون سے شجاعت اور حب الوطنی کی داستانیں رقم کیں۔

انہوں نے افواجِ پاکستان کے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال داستانیں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 1965ء میں مسلح افواج اور قوم کا اتحاد اجتماعی قوت کا مظہر تھا، جو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ یہی جذبہ آپریشن بنیان المرصوص میں بھی نمایاں ہوا، جبکہ معرکۂ حق کی فتح 6 ستمبر کے جذبۂ حب الوطنی کا تسلسل ہے۔

صدر مملکت کے مطابق معرکۂ حق نے پاکستان کی تاریخ میں سنہرا باب رقم کیا، یہ کامیابی مسلح افواج کی مہارت، عزم اور بہادری کے ساتھ عوام اور افواج کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور قربانیوں کی لازوال علامت ہے، مسلح افواج اور قوم نے مل کر تاریخ رقم کی، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ممکنہ معاہدہ اجتماعی سلامتی، علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کے بڑھتے کردار کا مظہر ہے۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top