خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر شدید برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

اپر سوات، کالام اور بابوسر ٹاپ پر پہلی برف باری

Pakistan SCO Summit 2026

سوات کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری اور طوفانی بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔

بڑے سائز کے اولے پڑنے سے سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ سبزیوں، باغات اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

شدید بارش کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جبکہ سوات میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مین کالام روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ سڑک کی بندش سے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر گلگت بلتستان میں بھی سردیوں کی آمد کی پہلی دستک سنائی دینے لگی ہے۔ بابوسر ٹاپ پر برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، برفباری کے دلکش مناظر نے وادی کا حسن مزید بڑھا دیا، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

غذر میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں ایک عبادت گاہ اور گھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔ کئی مقامات پر سڑکیں بند ہونے کے ساتھ زرعی زمینوں اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top