راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی : پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تھے، جنہوں نے راشد منہاس شہید کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت میں بڑا اضافہ

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے دفاعِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تاریخِ پاکستان میں امر مقام حاصل کیا۔ ان کا عزمِ شہادت آج بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی قربانی اور عزم و وفا کی روشن داستان نسلوں کو دفاعِ وطن کا درس دیتی ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہین راشد منہاس شہید کے جذبۂ شہادت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top