خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی خوشخبری

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں جدید ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت شہری اب اپنا ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون پر محفوظ کر کے موقع پر پیش کر سکیں گے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری رابطہ ایپ کے ذریعے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کر کے چند منٹوں میں آن لائن ای-لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل لائسنس کو ٹریفک اہلکار کے مطالبے پر موبائل اسکرین پر دکھایا جا سکے گا۔

حکام نے پشاور ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ ڈیجیٹل لائسنس کو قانونی طور پر معتبر تسلیم کیا جائے گا۔ اگر کسی شہری کے پاس فزیکل لائسنس موجود نہ ہو لیکن وہ موبائل پر درست ڈیجیٹل لائسنس دکھا دے، تو اس کا چالان نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد

اس اقدام سے کاغذی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور سڑکوں پر چیکنگ کا عمل تیز اور شفاف ہوگا۔ چیف ٹریفک آفیسر پشاور ڈاکٹر محمد زاہد نے اسے ٹریفک پولیس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top