پشاور: تہکال پایان میں پلاٹ کی تقسیم کے تنازع پر 19 سالہ نوجوان قتل

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور : پشاور کے علاقے تہکال پایان میں پلاٹ کی تقسیم کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جبکہ مقتول کا بھائی فائرنگ سے محفوظ رہا۔

تہکال پولیس کے مطابق واقعہ محلہ چارنڈا، فتح حجرہ کے قریب پیش آیا، جہاں زوہیب ولد صنوبر کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

مقتول کے بھائی وہاج نے پولیس کو بتایا کہ وہ دونوں گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ہلال اور ہارون نامی افراد گھر کے دروازے کے سامنے گالم گلوچ اور چیخ و پکار کرنے لگے اور زوہیب کو باہر آنے کے لیے پکارا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی گھر سے باہر نکلے تو ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں زوہیب شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ وہاج محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کی 2 اے آر ایپس بند کرنے کا فیصلہ، ڈاؤن لوڈ کی سہولت 31 دسمبر کے بعد ختم

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں فریق چچا زاد بھائی ہیں اور ان کے درمیان 4.5 مرلے کے پلاٹ کی تقسیم پر پہلے سے تنازع چلا آرہا تھا۔

پلاٹ کے فرنٹ یا بیک حصے کی تقسیم کے معاملے پر اختلاف نے بعد ازاں فائرنگ کی شکل اختیار کی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top