جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما نشانہ بن گئے

جنوبی وزیرستان: فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

نورعلی وزیر

جنوبی وزیرستان اپرکے سب ڈویژن لدھا کے علاقے مانزاکئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماجاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ملک نیک محمد محسود پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگو: انارچینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئی آٹو پالیسی: گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر

علاقہ مکینو ں نے  حملے پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور خطے میں امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top