ہنگو: انارچینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

سید فخر کاکا خیل
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں انارچینہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار فیصل اور ظفر حیدر زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ساتھ انارچینہ چیک پوسٹ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے توغ چھپر اور امدادی نفری کو نشانہ بنانے کے لیے راستوں اور چوکی کے اطراف پہاڑی علاقوں میں گھات لگانے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئی آٹو پالیسی: گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر

ڈی پی او طارق حبیب خان کی براہ راست نگرانی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کا علاقائی سیکیورٹی کاؤنٹر آپریشن جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top