پاکستان نظریاتی پارٹی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی باضابطہ حمایت کرتے ہوئے آج سے باضابطہ ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے آج حضرو، اٹک اور حسن ابدال میں پریس کانفرنس اور عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ انتظامی صورتحال میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: حیات آباد پوسٹ گریجویٹ کالج کا واقعہ،فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کے بنيادی حقوق، سہولیات اور انصاف ان کی دہلیز پر ملنا چاہیے، جس کے لیے نئے انتظامی صوبوں کی تشکیل ناگزیر ہو چکی ہے۔
پارٹی کی جانب سے اس مطالبے کے حق میں ملک بھر میں عوامی رابطوں اور تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





