مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

Pakistan SCO Summit 2026

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 154 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے آسمان تلے نکل آئے۔

 یہ بھی پڑھیں: جنوبی امریکی ملک ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

متعلقہ اداروں کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top