کالج آف نرسنگ کے معاملے پر سی سی پی اوپشاور کا بڑا ایکشن، پولیس افسران فارغ

کالج آف نرسنگ کے معاملے پر سی سی پی اوپشاور کا بڑا ایکشن، پولیس افسران فارغ

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور کے حیات آباد پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں احتجاج، ہنگامہ آرائی اور طلبہ پر پولیس کے مبینہ تشدد کے واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

پولیس اعلامیے کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ طلبہ پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کے الزامات کی باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ گزشتہ روز احتجاج کے دوران طلبہ نے کالج کا گیٹ بند کر دیا تھا، جبکہ پرنسپل آفس میں موجود اسٹاف کو مبینہ طور پر یرغمال بنا کر ہراساں بھی کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج کے طلبہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

پولیس کے مطابق کالج انتظامیہ کی درخواست پر صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی گئی۔

اب اصل سوال یہ ہے کہ پولیس کارروائی کے دوران کیا واقعی طلبہ پر تشدد ہوا؟ اور اگر ہوا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال کی مکمل حقیقت واضح ہو سکے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top