ڈی آئی خان: کرک کے علاقے شنکئی ڈیم کے قریب معمول کی گشت پر مامور پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل ظفران شہید ہوئے، جبکہ کانسٹیبل محمد امتیاز زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر( ڈی پی او) کرک عمران خان اضافی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگومیں پولیس چوکی پرکواڈ کاپٹر حملے کے بعد آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک،3 زخمی
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔





