چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج اٹل ہے، احتجاج کے معاملے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، ہم نے واضح کیا ہے کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ خطرے میں؟ کروڑوں روپے کے اخراجات، پارٹی قیادت نے ہر حلقے سے 45 لاکھ روپے مانگ لیے
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کا مسئلہ سنجیدہ اور عوامی ہے، وزیراعظم کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام کو بھی طلب کررکھا ہے ۔





