پاکستان انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

پاکستان انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 177 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

اروندل میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی نوجوان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔

ابتدائی وکٹ جلدی گرنے کے باوجود عثمان خان اور کپتان فرحان یوسف نے شاندار ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ کے لیے ریکارڈ 268 رنز کی طوفانی شراکت قائم کی۔

عثمان خان نے 136 گیندوں پر 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان فرحان یوسف نے بھی 115 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سبحان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلش ٹیم 333 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 35.1 اوورز میں صرف 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی طرف سے آئیزک محمد 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم محمد صیام کی تباہ کن بالنگ (4 وکٹیں) نے حریف ٹیم کی کمر توڑ دی۔

اس کے علاوہ رضوان اللہ، احمد حسین اور نقاب شفیق نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top