لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان سمیت تین کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے موبائل فون اپنے پاس رکھنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کو بھیج دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق این سی سی اے کھلاڑیوں کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لے گی اور ان سے انگ کا کہنا ہے کہ این سی سی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہور دفتر میں طلب کیا ہے، جبکہ ایک اور قومی کرکٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پرھیں : پاکستان انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
ذرائع کے مطابق این سی سی اے کھلاڑیوں کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لے گی اور ان سے انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے معلومات لیک ہونے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ امام الحق اور محمد رضوان جمعہ کو این سی سی اے لاہور میں پیش ہوں گے۔ دونوں کرکٹرز کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے، جن میں انہیں جمعہ کو طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیشی کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے اور ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں ان سے سوالات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب پی سی بی نے تاحال کرکٹرز کے موبائل فون رکھنے کی وجہ باضابطہ طور پر بیان نہیں کی۔





