بنوں: دوستی سے انکار پر ملزم نے 17سالہ نوجوان کو قتل کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

بنوں میں دوستی سے انکار پر ملزم نے 17سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے علاقے پھوڑی گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم 17سالہ نوجوان سے مبینہ طور پر دوستی کرنا چاہتا تھا، انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ایم پی اے عبدالغنی کے آبائی علاقے میں مریض آج بھی چارپائیوں پر ہسپتال جانے پر مجبور

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردیا جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top