26 لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

محکمہ صحت بلوچستان نے 26 لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ملازمت سے برطرف کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ صحت بلوچستان نے محکمانہ غفلت اور طویل غیر حاضری پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 26 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ دو میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افسران و ملازمین بغیر کسی پیشگی اطلاع یا اجازت کے طویل عرصے سے اپنے فرائض سے غیر حاضر چل رہے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا دُکی کی سڑک ڈاکٹر ماہ نور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top