محکمہ صحت بلوچستان نے محکمانہ غفلت اور طویل غیر حاضری پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 26 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ دو میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار بھی شامل ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افسران و ملازمین بغیر کسی پیشگی اطلاع یا اجازت کے طویل عرصے سے اپنے فرائض سے غیر حاضر چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا دُکی کی سڑک ڈاکٹر ماہ نور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔





