سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں :  ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 17 روپے کم ہوکر 7 ہزار 124 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر کا ہوگیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top