پشاور ہائیکورٹ

اپر کوہستان اسکینڈل، پشاور ہائیکورٹ کا خاتون کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

Pakistan SCO Summit 2026

کامران علی شاہ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے اپر کوہستان اسکینڈل میں نامزد خاتون مس عطیہ کو نیب کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست گزارہ کی گرفتاری سے روک دیا۔

درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزارہ کے وکیل حسنین طارق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے ان کی مؤکلہ کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب کا مؤقف ہے کہ درخواست گزارہ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارہ کے شوہر کے خلاف بھی نیب انکوائری جاری ہے اور وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کے آبائی ضلع میں تعلیمی نظام کی زبوں حالی، 200 طلبہ کیلئے صرف 2 اساتذہ، بچے فرش پر بیٹھنے پر مجبور

ان کے مطابق شوہر کے اکاؤنٹ سے درخواست گزارہ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کی بنیاد پر نیب نے خاتون کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے نیب کو درخواست گزارہ کے خلاف انکوائری جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دورانِ انکوائری انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو درخواست گزارہ کی گرفتاری سے روک دیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top