شوگر کا خطرہ، جسم کی ان علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

Pakistan SCO Summit 2026

شوگر کی ابتدائی علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔ ذیابیطس کی ابتدائی علامات میں غیر معمولی بھوک، مسلسل تھکاوٹ، بار بار پیشاب آنا اور زیادہ پیاس لگنا شامل ہوسکتا ہے۔

ذیابیطس میں خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ صرف زیادہ میٹھا کھانے کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ دیگر عوامل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔ ٹائپ 2 ذیابیطس عام ہے اور اس کی ابتدائی علامات بعض اوقات معمولی محسوس ہوتی ہیں۔

خون میں شوگر بڑھنے پر جسم اضافی گلوکوز کو پیشاب کے ذریعے خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس سے بار بار پیشاب آنے اور پانی کی کمی کے باعث منہ خشک ہونے، پیاس بڑھنے اور جلد پر خشکی یا خارش کی شکایت ہوسکتی ہے۔

اسی طرح مسلسل بھوک اور تھکاوٹ اس وقت محسوس ہوسکتی ہے جب جسم گلوکوز کو مؤثر طریقے سے توانائی میں تبدیل نہ کرپائے۔ بغیر کسی واضح وجہ کے تیزی سے وزن کم ہونا بھی توجہ طلب علامت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں میں کون سی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے؟ حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی

پیروں یا ٹانگوں میں مسلسل درد بھی بعض صورتوں میں ذیابیطس سے متعلق ہوسکتا ہے، تاہم صرف درد کی بنیاد پر بیماری کی تشخیص نہیں کی جاسکتی۔

ماہرین کے مطابق ان علامات میں سے کسی ایک کی موجودگی ذیابیطس کی حتمی تصدیق نہیں کرتی۔ شک کی صورت میں خون کا ٹیسٹ اور ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top