کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے پر پہنچ گئی۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 53 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 924 روپے کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اور عمران خان کے نام پر ڈالر خور یوٹیوبرز سے لانگ مارچ کی فنڈنگ مانگی گئی، شفیع جان کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 346 ڈالر کا ہوگیا۔
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تازہ اضافے کے بعد صارفین اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔





