انگلینڈ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

برمنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا، جو میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ہیڈنگلے، لیڈز کے مقام پر انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں لارڈز کے میدان پر میزبان ٹیم نے پاکستان کو 194 رنز سے ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آل راونڈر رضا اللہ نے ڈیبیو پر ہی کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے

یوں انگلینڈ نے تینوں ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ مکمل کرلیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top