ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دیں

Pakistan SCO Summit 2026

 ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 7 شرائط پیش کردی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عمان کے ساتھ پیر کو طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر نہیں کھولی جائے گی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو 7 شرائط پیش کی ہیں، جبکہ تہران پیر کو مسقط میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں عراق اور خلیجی ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نئے راستے کی تفصیلات اور ٹرانزٹ انتظامات سے آگاہ کرنے کے لیے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے بھارتی سرزمین سے امریکہ کو بڑا پیغام دے دیا

رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا، جبکہ خلیج فارس سے خارجی راستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔

ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی راستہ، جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے، بند کردیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top