برمنگھم: انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69ویں نصف سنچری تھی۔
جو روٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا
اس طرح جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔





