ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ کمپنی نے بیس ماڈل آئی فون 17 کی قیمت میں 100 ڈالر کا اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریٹیلرز موجودہ اسٹاک ختم کرنے کے لیے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس پر نمایاں رعایتیں دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں ان ماڈلز کی قیمتیں لانچ قیمت سے کم کردی گئی ہیں۔
برطانیہ میں آئی فون 17 پرو اور پرو میکس ایپل کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں تقریباً 100 پاؤنڈ سستے دستیاب ہیں، جبکہ جرمنی میں آئی فون 17 پرو میکس پر 120 یورو تک رعایت دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایپل نے آئی فون 17 کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ میموری اور دیگر کمپوننٹس کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے، جس کا اضافی بوجھ کمپنی نے صارفین کو منتقل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی
ٹیکنالوجی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا یہ رجحان صرف ایپل تک محدود نہیں، گوگل اور سام سنگ بھی اپنی نئی ڈیوائسز کی قیمتوں میں اضافہ کر چکے ہیں۔





