واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنے کا انداز بدل گیا، نیا شارٹ کٹ فیچر متعارف

Pakistan SCO Summit 2026

 واٹس ایپ نے اسٹیٹس ویڈیوز کو ڈبل اسپیڈ پر دیکھنے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے لیے صارفین کو کسی اضافی سیٹنگ کو آن یا آف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نئے فیچر کے تحت اسٹیٹس ویڈیو دیکھتے ہوئے اسکرین کے دائیں جانب انگلی رکھنے سے ویڈیو 2x رفتار سے چلنے لگے گی، جبکہ انگلی ہٹاتے ہی ویڈیو دوبارہ معمول کی رفتار پر آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،اہم سیکیورٹی فیچرز متعارف

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top