عوام کو 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا کریڈٹ حافظ نعیم نے خود لے لیا

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان ہوتے ہی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس ریلیف کا کریڈٹ خود اپنے نام کر لیا۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ ظالمانہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے پر مجبور ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اس اسکیم کے باوجود لیوی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد، لانگ مارچ اور دھرنے جاری رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے اعلان کردہ اسکیم کا جائزہ لیا جائے گا اور آج رات موقف سامنے لایا جائے گا۔

ان کے مطابق اس اسکیم سے جماعت اسلامی کی تحریک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پر پیٹرول کی قیمتوں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرنی چاہیے۔جماعت اسلامی کے ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں، جبکہ 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top