مستونگ: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلوچستان میں صوبائی ترقی، معدنیات و کان کنی اور امن و امان پر اہم بریفنگز
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔





