امریکی پابندیوں کا اصل مقصد کیا ہے؟ ایرانی صدر نے بتادیا

امریکی پابندیوں کا اصل مقصد کیا ہے؟ ایرانی صدر نے بتادیا

Pakistan SCO Summit 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے عائد کردہ اقتصادی ناکہ بندی کا اصل مقصد ایرانی معاشرے میں اندرونی انتشار اور سماجی تباہی پیدا کرنا ہے۔

تہران میں وزارتِ محنت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات تیر کردیئے گئے لیکن وہ ایرانی عوام کو متاثر نہیں کرسکیں گے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا بنیادی ہدف پابندیوں اور پیدا کردہ معاشی مشکلات کے ذریعے ایرانی عوام کو متاثر کرنا اور ملک کے اندر بدامنی پھیلانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے بھارتی سرزمین سے امریکہ کو بڑا پیغام دے دیا

ایرانی صدر نے بیرونِ ملک مقیم بعض ایرانی شہریوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ دشمن عناصر کے ساتھ مل کر ملک کے اندر عوامی جذبات کو مشتعل کرنے اور حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے 24 اگست کو ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘  کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ایران کو بیرونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top