ایڈورڈز کالج بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ، گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست خارج

Pakistan SCO Summit 2026

کامران علی شاہ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست خارج کردی۔

درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی کو درست قرار دیتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 1974 کے قانون کے اعلامیے کے تحت ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے سوات میں نہانے اور غیر قانونی بوٹنگ پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 14 اکتوبر 2025 کو صوبائی کابینہ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں صوبائی حکومت کی قانون سازی اور وزیر اعلیٰ کی بطور چیئرمین تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

تاہم عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی کو برقرار رکھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top