اسلام آباد: پاکستان نے پہلے سَسٹین ایبل سویرن پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کو پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے پر عالمی سطح پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پانڈا بانڈ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور طلب بانڈ کے حجم سے پانچ گنا زیادہ رہی۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ کے اجرا سے پاکستان کو نئے اور بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل ہوئی، جبکہ اس اقدام سے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی روابط بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مطالبات پورے نہ ہوئے تو 25 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے، کسان اتحاد
انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ ان کے مطابق اس اقدام سے پاکستان میں گرین اور سماجی طور پر جامع سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔
مشیر وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے مئی 2026 میں 1.75 ارب چینی یوآن مالیت کا پانڈا بانڈ جاری کیا تھا۔ پاکستان کے تین سالہ پانڈا بانڈ کے لیے 2.5 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا تھا۔





