چیچہ وطنی: مسلم لیگ ن کے چیچہ وطنی سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمد حنیف جٹ کی اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
چوہدری محمد حنیف جٹ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر آزادی چوک اسٹیڈیم چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، پارٹی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ظفران شہید کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
چوہدری محمد حنیف جٹ نے چیچہ وطنی کی سیاست میں فعال کردار ادا کیا اور حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کو پنجاب اسمبلی میں اجاگر کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی رکن صوبائی اسمبلی حنیف جٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔





