گورنمنٹ کالج پشاور میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی، طلبہ کا احتجاج

Pakistan SCO Summit 2026

سلمان یوسفزئی

پشاور: گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران فائرنگ اور ہلڑبازی کے واقعے کے بعد 4 طلبہ کو کالج سے نکالے جانے کے خلاف طلبہ نے احتجاج شروع کردیا۔

طلبہ نے کالج سے نکالے جانے کے خلاف مین کالج چوک کو بند کرکے احتجاج کیا، جس کے باعث گورنمنٹ کالج کے سامنے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ ویلکم پارٹی کے دوران فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی جبکہ بے گناہ طلبہ کو کالج سے نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: سرحد چیمبر کے انتخابات، 20 نشستوں پر 40 امیدوار آمنے سامنے

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ نکالے گئے طلبہ کو دوبارہ کالج میں بحال کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک چاروں طلبہ کو بحال نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top