مریم نواز نے سرکاری طیارے کے اخراجات کی رقم جمع کرا دی

Pakistan SCO Summit 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کا چیک سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز کی جانب سے رقم جمع کرانے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے کے استعمال کے تمام اخراجات ادا کردیئے ہیں۔

حنا پرویز بٹ کے مطابق مریم نواز نے سرکاری خزانے میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرائے ہیں اور ان کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک آئندہ روز کیش ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کیخلاف غیر پارلیمانی زبان قابل قبول نہیں، مہربانو قریشی کا شفیع جان سے معافی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے نجی دورے کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہا، جہاں ناقدین کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے بھی مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دورے کے تمام اخراجات وزیراعلیٰ خود برداشت کریں گی۔

ادھر پنجاب اسمبلی میں بھی وزیراعلیٰ کے نجی دورہ لندن کے دوران سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال اور اخراجات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top