مریم نواز کیخلاف غیر پارلیمانی زبان قابل قبول نہیں، مہربانو قریشی کا شفیع جان سے معافی کا مطالبہ

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما مہربانو قریشی نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے ان سے اپنے الفاظ واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مہربانو قریشی نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے قریبی ساتھیوں پر تنقید کے لیے بہت کچھ موجود ہے، تاہم ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنا غلط اور انتہائی توہین آمیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک خاتون اور پارٹی کی ساتھی رکن کی حیثیت سے اپنے بھائی شفیع جان پر زور دیتی ہیں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور اس پر معذرت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شفیع جان مریم نواز پر تنقید سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کا حساب دیں، رحمت سلام خٹک

مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں استعمال کی جانے والی انتہائی نامناسب زبان ان ارکان کی اپنی تربیت کی عکاسی کرتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں دوسروں کی سطح تک نہیں گرنا چاہیے اور نہ ہی ایسی زبان اور طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top