پشاور: آئس کریم لینے گئی کم سن بچی سے دکاندار کی مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

کاشف عزیز
پشاورکے تھانہ شاہ پور کی حدود میں دکاندار نے آئس کریم لینے آئی کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تاہم اہل محلہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو حفاظت سے بازیاب کرا کے ملزم کو دھر لیا۔

مدعی کے مطابق متاثرہ بچی محلے کی دکان پر آئس کریم خریدنے گئی تھی، جہاں دکاندار نے اسے دکان کے اندر زبردستی پکڑ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ چیخ و پکار پر پاس موجود شہریوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچی کو بچایا اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کی دفعہ 53 شامل کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : این سی سی آئی اے کا نوٹس: کرکٹر محمد رضوان نے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا

پولیس حکام کے مطابق ملزم حراست میں ہے اور واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top