سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے تحت ایم ڈی کیٹ 2026ء کا انعقاد 20 ستمبر کو کیا جا رہا ہے جس کے لیے امیدواروں کو اہم اور ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا پرچہ 3 گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ہوگا اور امتحان کے اختتام تک تمام امیدواروں کو اپنی نشستوں پر براجمان رہنا لازمی ہو گا۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امتحان ختم ہونے کے بعد کسی بھی امیدوار کو سوالیہ پرچہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پرچہ واپس نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ امیدوار کا نتیجہ منسوخ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ سے متعلق عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری
حکام کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کو رول نمبر، مرکز امتحان اور دیگر احتیاطی تدابیر سے متعلق تمام ضروری ہدایات ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے ارسال کر دی گئی ہیں۔





