سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی امین خان گنڈہ پور کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا طبی معائنہ کیا اور ڈرپ لگائی۔
علی امین گنڈا پور کا چند روز قبل آپریشن ہوا جس کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سستا پیٹرول سکیم ،حکومت نے ایک اور بڑی سہولت کا اعلان کردیا
ڈاکٹرز نے معائنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔





