مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اہم کمانڈرز سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کلی صدیق آبا میں پر خفیہ اطلاعات پرایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں 6 سے 8 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 19 ستمبر کی صبح 9 بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

دوپہر تقریباً 1 بجے کلی شاہ نواز کے قریب 5 سے 6 دہشت گردوں کی نشاندہی پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے تقریباً 3 کلومیٹر تک تعاقب کے بعد دہشت گردوں کو محاصرے میں لیا اور شدید مقابلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجن میں ڈاکٹر گرک اور ساجد نامی اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی,23 مغوی باحفاظت بازیاب کرلئے، 2 اہم دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں اور ان کے قبضے سے 4 سب مشین گنز (SMGs)، 1 آر پی جی (RPG) معہ 10 فیوز اور راؤنڈز، 2 دستی بم، آئی ای ڈی وائر کے ساتھ ایس ٹی او ایس ڈیوائس، بائنوکلر، 4 موبائل فونز، کینن کیمرہ، بی ایل اے کے 2 پرچم اور 4 بینڈولیئرز برآمد کر لیے گئے۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

Scroll to Top