بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری

خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آئی سی سی پر پابندیوں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اعلان کے حتمی وقت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، یہ اقدام عالمی جنگی جرائم اور نسل کشی کے مقدمات کی پیروی کرنے والی عدالت کے خلاف امریکی دباؤ میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی عدالت کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے اور اس کی کارروائیوں کو محدود کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیاں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اظہار تشویش

امریکی حکام چاہتے ہیں کہ عدالت اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف جاری گرفتاری کے وارنٹس کے ساتھ ساتھ امریکی فوجیوں سے متعلق اپنی سابقہ تحقیقات بھی ختم کرے۔

Scroll to Top