مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیماء مرکز کی رپورٹ کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی  گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا تباہ کن زلزلہ

 حکام کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلےسے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔

Scroll to Top